سیکرٹری زراعت کی زیر صدارت کپاس بارے اجلاس
کپاس کی موجودہ صورتحال، پیداوار اور بحالی کیلئے کیے جانیوالے اقدامات پر بریفنگ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد میاں نے کپاس کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور کپاس کے فیلڈ، ماڈل ایگریکلچر مال اور ایمری کا دورہ کرکے مختلف امور کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس زراعت محمد شبیر احمد خان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، ڈپٹی سیکرٹری زراعت (پلاننگ) کاشف بشیر،ڈائریکٹر جنرلز محکمہ زراعت پنجاب عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں، ڈاکٹر عامر رسول، ڈاکٹر ساجد الرحمٰن، چیف ایگزیکٹو پارب ڈاکٹر عابدمحمود، سید حسن رضا، ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ نے شرکت کی جبکہ کنسلٹنٹ محکمہ زراعت ڈاکٹر محمد انجم علی سمیت ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اس موقع پر کپاس کی موجودہ صورتحال، پیداوار اور بحالی کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments