شدید بارشیں، پنڈی گھیب میں منی ڈیم کو نقصان
ملحقہ آبادی بھی متاثر ،ڈائریکٹر محکمہ تحفظِ اراضی نے رپورٹ ارسال کر دی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ملہوالہ، یونین کونسل کمڑیال، پنڈی گھیب میں شدید بارش کے باعث منی ڈیم کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ تحفظِ اراضی اٹک نے اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 20جولائی کو علاقے میں ہونے والی شدید بارش کے نتیجے میں منی ڈیم کو نقصان پہنچا اور ذخیرہ شدہ پانی اچانک نچلے علاقوں کی جانب بہہ گیا، جس سے آبادی، رہائشی مکانات، زرعی اراضی اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔ پانی کے بڑے بہاؤ کے باعث متعدد مکانات، زرعی اراضی، کھڑی فصلوں، سرکاری سکول کی عمارت اور بجلی کے کھمبوں سمیت دیگر انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ مکانات اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کی حتمی تفصیلات متعلقہ ریونیو اور دیگر محکموں کی جانب سے الگ سے مرتب کی جا سکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments