منشیات فروشی، جوا اڈہ چلانے والوں کیخلاف کارروائی،24گرفتار
8افراد کو حراست میں لیکر ایک کلو 600گرام چرس، 10لٹر شراب، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی حسن مشتاق کی نگرانی میں منشیات فروشی اور جوئے کا اڈہ چلانے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 24ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش اور لڈو دانہ پر جوا کھیلنے والے 18افرادکو گرفتار کر لیا، زیرحراست افراد سے دائو پر لگی رقم 9لاکھ 63ہزار روپے، 21موبائل فون، تاش کے پتے اور ڈولی دانے برآمد ہوئے، چکلالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے موقع سے 18افراد کو گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8افراد کو حراست میں لے کر ایک کلو 600گرام چرس، 10لٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیرحراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ بنی، نصیرآباد، واہ کینٹ، صدر واہ، دھمیال اور جاتلی کے علاقوں میں کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments