ہائیکورٹ نے چینی شہری کی شناخت کیلئے دائردرخواست نمٹا دی

ہائیکورٹ نے چینی شہری کی شناخت  کیلئے دائردرخواست نمٹا دی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند نے بزنس ویزے پر پاکستان آئے۔۔۔

 3چینی شہریوں کی مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف کیس میں دو چائنیز کی شناخت کے بعد تیسرے فردکی شناخت کیلئے درخواست گزارکی جانب سے رابطہ نہ کرنے پر درخواست نمٹا دی۔ گزشتہ روز مترجم ناصر کی درخواست پر سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ دو افراد کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ تیسرے چائنیز کی شناخت کیلئے عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار نے تعاون نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...