اسلام آباد، 4 مشکوک افراد، 34 موٹر سائیکل، 16 گاڑیاں تھانے بند
سرچ آپریشنز ،217افراد، 120گھروں ،59موٹر سائیکلوں،34گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔سرچ آپریشنز کے دوران 217افراد، 120 گھروں، 23دکانیں،پانچ ہوٹل ،59 موٹر سائیکلوں اور 34گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چار مشکوک افراد، 34موٹر سائیکلوں اور 16گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments