نوشہرہ :راستہ کے تنازع پر فائرنگ میں باپ اور بیٹا قتل
ملزم اور اس کا بھا ئی موقع سے فرار ،لاشیں ہسپتال منتقل ،مقدمہ درج
نوشہرہ (نمائندہ دنیا ) نوشہرہ اکبرپورہ خوشمقام میں راستے کے تناز ع پر پولیس اہلکارنے مشتعل ہوکر اپنے بزرگ چچا اور اس کے 22سالہ بیٹے کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 62سالہ غلام مصطفی اپنے بیٹے شاہ فہد کے ساتھ موٹرسائیکل پر ہسپتال جار ہا تھا کہ راستہ میں پولیس اہلکار عامر اقبال اور اس کے بھائی سلمان اقبال نے راستہ روک کر فائرنگ کر دی ۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشدشہید میموریل ہسپتال پبی منتقل کردی گئیں ۔ پولیس نے مقتول غلام مصطفی کی بیوہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف تھانہ اکبرپورہ میں مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments