راولپنڈی:نجی سکول میں 8سالہ طالبہ سے مبینہ نازیبا حرکات، مقدمہ درج
راولپنڈی( آن لائن )راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کی حدود میں گرجا روڈ پر واقع ایک نجی سکول میں 8سالہ طالبہ سے مبینہ ہراسانی اور نازیبا حرکات کے الزام میں پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی گزشتہ چند روز سے سہمی ہوئی تھی اور کھانا بھی معمول کے مطابق نہیں کھا رہی تھی۔ اسکول لے جانے کا کہا جاتا تو وہ رونے لگتی تھی۔والد کے مطابق بچی سے پیار سے دریافت کرنے پر اس نے بتایا کہ اسکول کا چوکیدار رفیق اسے وقفے کے دوران دوسری منزل پر واقع باورچی خانے میں لے گیا، جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر نامناسب اور نازیبا حرکات کی گئیں۔مقدمے میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ بچی کے کپڑے چیک کرنے پر ان پر مبینہ طور پر داغ موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments