ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے زیر اہتمام صفائی آگاہی مہم جاری

ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے  زیر اہتمام صفائی آگاہی مہم جاری

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)محکمہ بلدیات حکومت پنجاب کی ہدایات پر سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے حوالے سے شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے مختلف مساجد میں خصوصی آگاہی اعلانات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔

اعلانات کے ذریعے شہریوں کو کوڑا کرکٹ، پلاسٹک، شاپر اور دیگر کچرا جلانے سے گریز کرنے اور صفائی کے حوالے سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے ۔اعلانات میں شہریوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ موجودہ فضائی آلودگی اور سموگ کے پیش نظر گھروں، دکانوں، خالی پلاٹوں اور دیگر مقامات پر کوڑا کرکٹ جلانا سختی سے منع ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...