راولپنڈی، بیوہ خاتون کے گھر سے چوری کا معمہ حل ملزمہ رشتہ دار نکلی
راولپنڈی(این این آئی)تھانہ مندرہ پولیس نے بیوہ خاتون کے گھر سے چوری کا معمہ کا حل کرلیا،ملزمہ رشتہ دار نکلی، ساڑھے 4 تولے مسروقہ طلائی زیورات و رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون برآمدکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوہ خاتون کے گھر سے چوری کا معمہ حل کر دیا،ملزمہ اپنی رشتہ دار نکلی، زیر حراست ملزمہ سے ساڑھے 4 تولے مسروقہ طلائی زیورات و رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد ہوا، ملزمہ نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر گھر میں چوری کی واردات کی اور فرار ہو گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments