راولپنڈی، 3رکنی گینگ گرفتار ، 8 مسروقہ و چھینے گئے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد

راولپنڈی، 3رکنی گینگ گرفتار ، 8 مسروقہ  و چھینے گئے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کے تھانہ وارث خان پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 8 مسروقہ و چھینے گئے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے برآمد ہونے والے 8 موٹر سائیکل مختلف وارداتوں میں شہریوں سے چھینے یا چوری کیے گئے تھے جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...