خاتون کو قتل کر کے نعش دفنانے والا دیور گرفتار،دونوں بچیوں بحفاظت بازیاب

 خاتون کو قتل کر کے نعش دفنانے والا دیور  گرفتار،دونوں بچیوں بحفاظت بازیاب

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے سے دو بچیوں سمیت خاتون کے اغوا کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔۔۔

 پولیس نے خاتون کو قتل کر کے نعش دفنانے والے اس کے دیور کو گرفتار کر کے دونوں بچیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ ترجمان کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے موثر تفتیش کے دوران ملزم کو گرفتار کیا جس نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو قتل کرنے کے بعد ثبوت مٹانے کی غرض سے گڑھا کھود کر نعش دفن کر دی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کا محرک جائیداد کا لالچ بتایا گیا ہے تاہم واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...