گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن سہال ،انٹرمیڈیٹ کے شاندار نتائج
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن، سہال راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73.37فیصد مجموعی نتیجہ حاصل کیا۔۔۔
جو بورڈ کے مجموعی 60.08 فیصد نتیجے کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہے ۔کالج کی طالبات نے انفرادی سطح پر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ حفظہ نور نے 957 نمبر حاصل کرکے پہلی، ماہ نور فاطمہ نے 946نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ ماہ نور شبیر نے 905 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔یہ شاندار نتیجہ کالج کی انتظامیہ، اساتذہ، طالبات اور والدین کی مسلسل محنت اور باہمی تعاون کا ثمر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments