مردان:ریسکیو 1122، 591حادثات میں 581افراد کو طبی امداد فراہم
مردان (نمائندہ دنیا ) ریسکیو 1122 کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ، ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 10 ہزار 448 کالز موصول ہوئیں۔۔۔
جبکہ ریسکیو ٹیموں نے مختلف نوعیت کے 591 حادثات و واقعات میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 581 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ پیش آنے والے واقعات میں 454 میڈیکل ایمرجنسیز (بشمول 21 ڈیلیوری کیسز )شامل ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments