جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

 جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

فوری اور بروقت انصاف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،ایس ایس پی آپریشنز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت سٹی، صدر اور سواں زونز کے افسران کا انسدادِ جرائم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ تینوں زونز میں امن و امان کی صورتحال، انسدادِ جرائم کے اقدامات اور افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں مزید تیز کرنے ، سابقہ ریکارڈ یافتہ، اشتہاری اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے اور پٹرولنگ کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے اور فیلڈ میں مؤثر نگرانی یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم کی روک تھام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...