گوجر خان ، قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار
راولپنڈی(اے پی پی)گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان دسمبر 2023 سے پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس ترجمان کے مطابق اشتہاری ملزمان نے سابقہ دشمنی پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا تھا۔ گوجر خان پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے دونوں اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments