اوگی ،غیر قانونی زیر تعمیر کمرشل پلازے سیل

اوگی ،غیر قانونی زیر تعمیر  کمرشل پلازے سیل

اوگی (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر اوگی عادل وسیم نے پلاننگ کنٹرول آفیسر عبداللہ احمد (ایل پی اینڈ ای یو) اور پلاننگ کنٹرول انسپکٹرز کے ہمراہ اوگی کے مختلف علاقوں کا موقع پر معائنہ کیا۔

اس دوران مختلف مقامات پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی۔معائنے کے دوران شیرگڑھ روڈ، بٹگرام روڈ اور مانسہرہ روڈ پر بغیر قانونی تقاضے پورے کیے زیرِ تعمیر کمرشل پلازوں کو سیل کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...