ساؤتھ ڈکوٹا اسٹیٹ یونیورسٹی بروکنگز امریکا کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی یونیورسٹی کا دورہ
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ساؤتھ ڈکوٹا اسٹیٹ یونیورسٹی بروکنگز امریکا کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر قمرالزمان سے ملاقات کی۔
دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران زرعی علوم، جیو اسپیشل ٹیکنالوجیز، ریموٹ سینسنگ، موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ زراعت، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، طلبہ و اساتذہ کے تبادلے اور استعدادِ کار میں اضافے کے شعبوں میں ممکنہ تعاون پر بھی غور کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments