مری، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

مری، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

کھجٹ ایکسپریس وے کے قریب کوہسار یونیورسٹی کی ہائی ایس الٹنے سے 4 افراد زخمی

مری ( نمائندہ دنیا) مری کے مختلف مقامات پر دو ٹریفک حادثات اور ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ،حادثات میں مجموعی طور پر متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ مال روڈ پر ٹیکسی ڈرائیور سردار عبدالشکور جاں بحق ہوگیا، ڈرائیور کا تعلق توحید آباد گلیات کے نواحی علاقہ پسالہ سے ہے ، ڈرائیور اپنی گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر مردہ حالت میں پایا گیا ،جسے ریسکیو 1122 مری نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری پہنچایا ،جہاں ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کر دی جبکہ کھجٹ ایکسپریس وے کے قریب کوہسار یونیورسٹی کی ہائی ایس الٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...