ملک و قوم کی سالمیت، بقا اور استحکام مشترکہ ذمہ داری ،ریاض شاہ
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک و قوم کی سالمیت، بقا اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ قومی اتحاد، باہمی رواداری، دانش مندی اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں قوم کو انتشار اور تقسیم سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments