جامعہ کے مسائل پہ کامیابی کے ساتھ قابو پایا جا رہا ،وی سی اردو یونیورسٹی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وائس چانسلر فیڈرل اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا ہے کہ جامعہ کے مسائل پہ کامیابی کے ساتھ قابو پایا جا رہا ہے۔۔۔
بعض مسائل کے باوجود اساتذہ پاکستان بھر سے آنے والے نوجوانوں کو علم و ہنر سے نواز رہے ہیں، فیڈرل اردو یونیورسٹی میں پورے ملک سے طالب علم آتے ہیں۔ فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست رکھی۔ ان کے مسائل سنے یونیورسٹی کی بہتری کے لیے تجاویز مانگیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments