قتل کے مقدمہ میں مطلوب سعودی عرب سے گرفتار
پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا۔ ملزم سے معاملات پر مزید انٹروگیشن جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سپیشل آپریشنز سیل نے انٹرپول کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری پرویز کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے پاکستان ڈی پورٹ کروا دیا۔ آر پی او سرگودھا سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر بیرون ملک فرار مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے جاری خصوصی آپریشن کے دوران ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق اشتہاری پرویز نے 2025ء میں تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کیا تھا، جس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، تاہم گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا۔ سرگودھا پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ کے ذریعے کارروائی شروع کی اور انٹرپول کی مدد سے سعودی عرب میں موجود اشتہاری کو گرفتار کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments