اے سی آفس کا اہلکار 4 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرکاری کام کے عوض رشوت طلب کرنے والے اے سی آفس کے اہلکار پر اینٹی کرپشن نے ہاتھ ڈال دیا، اسسٹنٹ کمشنر آفس سرگودھا کا اہلکار محمد عرفان شہری سے 4 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم محمد عرفان نے ایک شہری کی درخواست اسسٹنٹ کمشنر آفس سے تحصیلدار کو مارک کروانے کے عوض مبینہ طور پر 4 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، شہری کی شکایت پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments