ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر اینڈ ٹریننگ کا اردل روم ،ملازمین کے مسائل حل کرنے کے احکامات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر اینڈ ٹریننگ / ڈی جی سیف سٹی عتیق طاہر نے شاہ فیصل شہید میس ہال کا دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے میس ہال میں جاری ترقیاتی کاموں، تزئین و آرائش، تعمیر و مرمت، صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ اردل روم کا انعقاد بھی کیا، جہاں پولیس افسران و اہلکاروں نے اپنے ذاتی اور محکمانہ مسائل پیش کیے ۔ انہوں نے تمام درخواستوں کو میرٹ پر سنا اور مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments