راولپنڈی، قاتل کو سزائے موت، 10 لاکھ روپے ہرجانہ

راولپنڈی، قاتل کو سزائے موت، 10 لاکھ روپے ہرجانہ

راولپنڈی(اے پی پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے تھانہ رتہ امرال کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم ثنا اﷲ کو سزائے موت اور مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

پولیس نے مقتول کے چچا زاد بلال پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، جس میں الزام تھا کہ مجرم نے معمولی تلخ کلامی پر طیش میں آکر چھریوں کے وار کرکے احمد رضا کو قتل کیا، ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے مجرم کو پھانسی دینے کا حکم دیا،ہرجانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کی جائیداد فروخت کرکے رقم وصول کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...