ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کے زیرِ انتظام گلاب پارک کی تزئین و آرائش کا کام مکمل

ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کے زیرِ انتظام  گلاب پارک کی تزئین و آرائش کا کام مکمل

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کے زیرِ انتظام گلاب پارک کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

پارک میں شہریوں بالخصوص فیملیز کے لیے شاندار تفریحی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب ماحول کو مزید بہتر بنایا گیا ہے ۔ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے پارک کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے گرین بیلٹس، پھولوں کی کیاریاں، پودوں اور دیگر ہارٹیکلچر ورک کو بہتر بنایا گیا ہے، جبکہ پارک کے مختلف حصوں کی صفائی، دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کے ذریعے مجموعی ماحول کو مزید دلکش بنایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...