کرکٹ سیریز اور پریکٹس سیشن ، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

 کرکٹ سیریز اور پریکٹس سیشن ، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

6ہزار کے قریب اہلکار سکیورٹی و ٹریفک فرائض سرانجام دے رہے ،سی سی ٹی وی کیمرے نصب

 راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی پولیس نے کرکٹ سیریز اور پریکٹس سیشن کے لیے موثر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیے ہیں جبکہ پولیس کے 6 ہزار کے قریب افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات کے مطابق سینئر افسران فیلڈ میں سکیورٹی و ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں۔ کرکٹ سٹیڈیم کے اطراف روف ٹاپس پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ترجمان کے مطابق مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف مسلسل گشت کر رہے ہیں، جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...