راولپنڈی میں این سی سی آئی اے کے زیرِ اہتمام سائبر کرائمز کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد

راولپنڈی میں این سی سی آئی اے  کے زیرِ اہتمام سائبر کرائمز کے  خلاف آگاہی واک کا انعقاد

راولپنڈی(اے پی پی)ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر این سی سی آئی اے راولپنڈی کی جانب سے سائبر جرائم کی روک تھام اور عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک پروقار آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

آگاہی واک میں این سی سی آئی اے کے سینئر افسران، اہلکاروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کا بنیادی مقصد عام شہریوں کو تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل جرائم، آن لائن مالیاتی فراڈ، سائبر ہراسانی، بلیک میلنگ اور سوشل میڈیا کے ذریعے کیے جانے والے دھوکہ دہی کے ہتھکنڈوں سے محفوظ رہنے کے طریقوں سے روشناس کرانا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...