تجاوزات اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن

 تجاوزات اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن

غیر قانونی تعمیرات، آرڈی اے کی حدود میں نصب غیر قانونی کرب سٹون،گیٹ مسمار

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلمان غنی کی ہدایات پر راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سکیم میں غیر قانونی تعمیرات اور منظور شدہ لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران کمیونٹی سنٹر جو آر ڈی اے کے نام پر ہے ، کے احاطے میں نصب غیر قانونی کرب سٹون اور گیٹ مسمار کر دیئے گئے ۔ منظور شدہ لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرین سٹرپس پر تعمیر کی گئی غیر قانونی دکانیں بھی مسمار کر دی گئیں، جبکہ رہائشی پلاٹ پر زیرِ تعمیر غیر قانونی کمرشل عمارت کو سیل کر دیا گیا۔

کمشنر راولپنڈی سلمان غنی نے کہا کہ منظور شدہ لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزی، گرین ایریاز پر تجاوزات اور غیر مجاز کمرشل سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ پراپرٹی مالکان اور ڈویلپرز کو ہدایت کی کہ منظور شدہ منصوبوں، بلڈنگ ریگولیشنز اور دیگر قابل اطلاق قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے ۔ کمشنر راولپنڈی نے آرڈی اے افسران کو ہدایت کی کہ تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات اور غیر مجاز رہائشی و کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ غیر قانونی عمارتوں کی منظوری، کمرشلائزیشن، کمپلیمنٹری نقشہ جات اور دیگر تعمیراتی نقشہ جات سے متعلق قابلِ اطلاق فیسوں اور چارجز کا جامع سروے کیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں قابلِ اطلاق قوانین و ضوابط کے تحت قانونی طور پر ممکن ہو، غیر قانونی رہائشی و کمرشل عمارتوں کی ریگولرائزیشن کے لیے بھی ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...