ماہرین صحت کی ڈینگی سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات

ماہرین صحت کی ڈینگی سے بچائو کیلئے  احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات

اسلام آباد (اے پی پی) ماہرین صحت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ کھڑے پانی کو ختم کرکے ڈینگی بخار سے بچا کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 انہوں نے مچھروں کو بھگانے والی ادویات کا استعمال کرنے اور اپنے خاندانوں کو مچھروں سے پھیلنے والی بیماری سے بچانے کیلئے بروقت طبی امداد حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ماہرین صحت نے مشورہ دیا کہ کھڑے پانی کے حوالہ سے اپنے گھروں اور گردونواح کا باقاعدگی سے معائنہ کریں، جو مچھروں کی افزائش کیلئے جگہ فراہم کرتا ہے۔ شہری اس بات کو یقینی بنائیں کہ پانی کے برتنوں، گملوں، پرانے ٹائروں اور دیگر ممکنہ افزائش کی جگہوں کو اچھی طرح سے صاف یا ڈھانپ لیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...