کہوٹہ، ٹریفک حادثہ میں میاں، بیوی جاں بحق
ریسکیو اہلکاروں نے میتوں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا
راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں دو موٹر سائیکل سوار کھائی میں گر گئے۔ فوری طور پر ریسکیو 1122ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، کھائی میں گرنے والوں میں ایک مرد اور ایک عورت ہے، دونوں جاں بحق ہوگئے، جاں بحق مرد عورت، میاں بیوی ہیں اور راولپنڈی کے رہائشی ہیں، ریسکیو اہلکاروں نے میتوں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو 1122کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال نامعلوم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments