گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس بنانے، تجدید کرانے کی سہولت فراہم
آج سے ٹریفک دفتر میں سہولت ختم، آن لائن اپلائی،کورئیر کے ذریعے ترسیل ہوگی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے ایک سہولت فراہم کرتے ہوئے گھر بیٹھے لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کیلئے آن لائن درخواستیں متعارف کرا دی گئی ہیں۔ آن لائن سہولیات اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ویب پورٹل سے ون کلک پر حاصل کی جاسکتی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ سہولیات آج سے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز فیض آباد اور دیگر پولیس خدمت مراکز میں مہیا نہ کی جائیں گی۔ سی ٹی او کے مطابق تجدید شدہ اور ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس بذریعہ TCSشہریوں کی دہلیز تک پہنچائے جائیں گے۔ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی وصولی کیلئے اب دفاتر کے غیر ضروری چکر لگانے کی ضرورت نہیں، سی ٹی او کے مطابق شہری آن لائن درخواست دیتے وقت اپنا مکمل نام، درست رہائشی پتہ اور فعال موبائل نمبر درج کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments