اسلام آباد ٹریفک پولیس کی سہولت وینز کا 25اکتوبر تک شیڈول

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی سہولت  وینز کا 25اکتوبر تک شیڈول

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سہولت وینز کیلئے ایک ہفتے پر محیط شیڈول جاری کر دیا ہے۔

 سہولت وینز 19سے 25اکتوبر تک وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جائیں گی تاکہ شہریوں کو ان کے گھروں کے قریب ٹریفک اور پولیس سے متعلقہ خدمات فراہم کی جاسکیں۔آئی ٹی پی کے حکام نے اتوار کے روز اے پی پی کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن آن وہیلز اور تین سہولت وینز روزانہ صبح 8:30بجے سے شام 5:00بجے تک مقررہ مقامات پر موجود رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ موبائل یونٹس مختلف خدمات فراہم کریں گے، جن میں لرنر ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈرائیونگ لائسنس کی ڈپلیکیٹ کاپی، گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ اور پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ (کردار کی تصدیقی سند) کا حصول شامل ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...