فوری اقدامات نہ کئے تو زرعی بحران پیدا ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کسان ونگ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ربیع سیزن میں گندم کی کاشت شروع ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کی غذائی سلامتی کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔
جن میں آبپاشی کے پانی کی بڑھتی ہوئی قلت، کسانوں کے مالی مسائل اور سرکاری گندم کے ذخائر کی مبینہ خستہ حالی شامل ہیں، تحریک انصاف کسان ونگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات خالد نواز سدھرائچ نے اپنے بیان میں ان مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان پر قابو پانے کیلئے حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے بصورت دیگر زرعی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments