مری، کوسٹر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، لواحقین کا احتجاج، سڑک بلاک
مری (نمائندہ دنیا) مری کے علاقے علیوٹ میں راولپنڈی سے مظفرآباد جانے والی کوسٹر کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق ہو گیا، جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا۔
واقعے کے خلاف لواحقین اور اہلِ علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک روک دی ،پولیس نے کوسٹر تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی اور میت ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کر دی۔ مذاکرات کے بعد احتجاج ختم اور ٹریفک بحال کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments