پی ڈبلیو ڈی روڈ پر غیر قانونی پارکنگ، تجاوزات، شہری پریشان
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پی ڈبلیو ڈی سے پولیس فاؤنڈیشن تک غیر قانونی ڈبل اور مختلف مقامات پر تین تین رویہ پارکنگ کے باعث ٹریفک کے نظام کا معطل رہنا روز کا معمول بن چکا ہے جبکہ صبح وشام کے اوقات سمیت سکولز کے اوقات میں یہاں سے گزرنا بھی محال ہوتا ہے۔
ڈبل اور تین تین رویہ پارکنگ کرنے اور ہوٹل ریسٹورنٹس پلازہ شاپنگ سنٹر ز کے خلاف کوئی کاروائی بھی عمل میں نہیں لائی جارہی جس کے باعث کچھ عرصہ قبل تجاوزات کے خلاف ہونے والا آپریشن بھی غیر مؤثر ہوکر رہ گیا ہے۔ شہریوں نے چیئرمین سی ڈی اے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments