وفاقی نظامتِ تعلیم کے زیرِاہتمام سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز آج ہو گا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی نظامتِ تعلیم (FDE)کے زیرِ اہتمام اسلام آباد کے وفاقی تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز آج ہو گا۔
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای جاوید اقبال مرزا اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز، ایف سیون ٹو میں زونل مقابلوں کا افتتاح کریں گے۔ چھ سیکٹرز کے سکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات ہاکی، والی بال، فٹ بال، باسکٹ بال، نیٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ایتھلیٹکس سمیت آٹھ کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ زونل مقابلے 28اکتوبر تک جاری رہیں گے، جبکہ انٹر زونل مقابلے 2سے 13نومبر 2026تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور منتخب تعلیمی اداروں میں منعقد ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments