لالکڑتی میں تاریخی ڈسپنسری کی ممکنہ بندش کیخلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) لالکڑتی میں قیامِ پاکستان سے قبل قائم تاریخی ڈسپنسری کی ممکنہ بندش کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔
شہریوں نے وزیر دفاع، سیکرٹری دفاع اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس (ڈی جی ایم ایل سی) سمیت اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ علاقے کے معززین حاجی جمیل، حاجی شبیر، خان اخلاق، ارشد قریشی اور مرزا غلام مصطفیٰ پر مشتمل ایک وفد نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن ملک ابرار احمد سے ملاقات کی اور انہیں صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا۔ ملک ابرار نے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینٹونمنٹ بورڈ کے بنیادی فرائض اور دائرہ کار میں شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا سرِفہرست ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments