حنا جاوید کے قتل کا رخ میرے بیٹے کی طرف موڑ دیا گیا،والد ارشد

حنا جاوید کے قتل کا رخ میرے بیٹے کی طرف موڑ دیا گیا،والد ارشد

میرا بیٹا بے گناہ، پھنسا کر مرکزی ملزم ثابت کرنیکی کوشش کی جا رہی ، والد ملزم ذیشان

راولپنڈی (این این آئی) حنا جاوید قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم گھریلو ملازم ذیشان کے اہلخانہ بھی سامنے آگئے۔ ملزم ذیشان کے والد محمد ارشد کے مطابق میرا بیٹا بے گناہ ہے ، بیٹے کو قتل کیس میں پھنسا کر مرکزی ملزم ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ محمد ارشد نے کہا ہے کہ میرا بیٹا 7ماہ سے حنا جاوید کے گھر کام کر رہا تھا، ذیشان نے بتایا 20اگست کی رات میاں بیوی کے جھگڑے اور شور سے وہ بھی جاگا۔ ملزم کے والد نے بتایاکہ ذیشان نے بتایا حنا جاوید کے پیچھے اس کا شوہر فیصل بھاگا آرہا تھا، فیصل نے مجھے ڈانٹا اور حنا کو پکڑنے کیلئے کہا، اس نے کہا میں میاں بیوی کے جھگڑے میں نہیں پڑتا۔ والد نے بتایا ہے کہ ذیشان کے مطابق فیصل نے اسے مارا اور گن پوائنٹ پر حنا جاوید کو پکڑنے کیلئے کہا، ذیشان نے جو بھی کیا وہ اس سے زبردستی کروایا گیا۔ محمد ارشد نے کہا کہ حنا جاوید کے قتل کا سارا رخ میرے بیٹے کی طرف موڑ دیا گیا، ذیشان کے مطابق ریمانڈ کے دوران پولیس نے تشدد کر کے جرم قبول کرنے کو کہا، فیصل نے خود حنا کو قتل کیا اور باتھ روم میں خود لٹکایا۔ انہوں نے کہا کہ ذیشان کی عمر 18/19سال ہے، اس کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے، پولیس جھوٹ بول رہی ہے کہ ذیشان ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس نے حنا جاوید قتل کا سارا الزام ذیشان ارشد پر ڈال دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...