پراپرٹی ٹیکس،صفائی فیس تاجروں پر اضافی بوجھ، نوشیروان خلیل
راولپنڈی چیمبر کے وفد کی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ملاقات ،تحفظات سے آگاہ کیا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پراپرٹی ٹیکس کے نئے تعین اور صفائی فیس کے نفاذ سے کاروباری طبقے پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے، توانائی اخراجات، یوٹیلیٹی بلز اور کاروباری لاگت پہلے ہی بڑھ چکی ہے ۔ واسا اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو پہلے ہی مختلف مدات میں ادائیگیوں کے باوجود اضافی فیس کا نفاذ دوہرے ٹیکس کے مترادف ہے۔ ان تحفظات کا اظہار راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نوشیروان خلیل کی قیادت میں وفد نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن نعمان خالد سے ملاقات میں کیا، ملاقات میں فنانس ایکٹ میں حالیہ ترامیم، پراپرٹی ٹیکس کی ویلیوایشن و اسیسمنٹ اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی فیس کے نفاذ سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سینئر نائب صدر وسیم اسلم، نائب صدر اکرام عباسی، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور مختلف کاروباری شعبوں کے نمائندگان شامل تھے۔ آر سی سی آئی نے پراپرٹی کی منتقلی اور تجارتی معاملات کیلئے این او سی کے حصول کو صفائی فیس کی ادائیگی سے مشروط کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا، خصوصاً ان صورتوں میں جہاں متعلقہ بل جاری نہیں ہوئے یا موصول نہیں ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments