پارلیمان قومی معاملات پر مشاورت کا ایک اہم فورم، سیدال خان

پارلیمان قومی معاملات پر مشاورت کا ایک اہم فورم، سیدال خان

بلوچستان کی ترقی ترجیح،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے مختلف وفود کی ملاقاتیں

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین سینیٹر محمد عبدالقادر اور قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر دلاور خان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی و علاقائی امور اور صوبہ بلوچستان سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران قومی معاملات پر مشاورت، پارلیمانی روابط کے فروغ، عوامی مسائل کے حل اور ملک کی ترقی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمان عوامی امنگوں کی ترجمان اور قومی معاملات پر مشاورت کا ایک اہم فورم ہے۔ پارلیمانی کمیٹیاں متعلقہ شعبوں کے مسائل کا جائزہ لینے ، سفارشات مرتب کرنے اور حکومتی اقدامات کی نگرانی میں اہم کردار ادا کرتی ہیںڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ کے سابق ڈپٹی میئر یونس خان نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر بلوچستان کی مجموعی صورتحال، مقامی سطح پر عوام کو درپیش مسائل، ترقیاتی ضروریات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بلوچستان کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی مواقع میں اضافہ اور مقامی سطح پر مسائل کی مؤثر نشاندہی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں، سیاسی رہنماؤں اور مقامی شخصیات کے ساتھ رابطے عوامی ضروریات کو سمجھنے اور ان کے حل کیلئے مؤثر تجاویز مرتب کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...