فورم فار ڈگنٹی انیشی ایٹوز کے وفد کا دورہ پارلیمنٹ ہاؤس

    فورم فار ڈگنٹی انیشی ایٹوز  کے وفد کا دورہ پارلیمنٹ ہاؤس

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی دعوت پر۔۔۔

 فورم فار ڈگنٹی انیشی ایٹوز سے تعلق رکھنے والے 36رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا ۔وفد نے چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔ اس موقع پر سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے کہا اگر نوجوان محنت، لگن، عزم اور خلوصِ نیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تو ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانا، انہیں معیاری تعلیم اور بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...