ڈھڈیال، رشتہ نہ ملنے پر خنجر کے وار سے لڑکی کو شدید زخمی کر دیا گیا
ڈھڈیال ( نمائندہ دنیا) تھانہ ڈھڈیال کے قصبہ ڈورے میں رشتہ نہ ملنے کی رنجش پر ایک شخص نے خنجر کے وار کرکے لڑکی کو شدید زخمی کر دیا۔۔۔
رپورٹ کے مطابق ظفر اقبال نامی شخص نے دیوار پھلانگ کر گھر میں موجود بیس سالہ نوجوان لڑکی کو خنجر کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ، لڑکی کی چند دن قبل منگنی طے ہوئی تھی، ملزم ظفر اقبال بیرون ملک مقیم تھا اور وہ لڑکی کا پھوپھی زاد ہے ۔ ملزم کو اس بات کا رنج تھا کہ اس کی شادی کیوں کی جا رہی ہے ۔ واقعہ کے بعد ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ پولیس نے زخمی لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments