اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان کا دورہ کھیوڑہ بازار ،گرانفروشوں کو جرمانے
کھیوڑہ ( نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت نے کھیوڑہ بازار کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے گوشت کریانہ سبزی، فروٹ اور۔۔
دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمت پر اشیا فروخت کرنے والے کئی دکانداروں کو جرمانے جبکہ بعض کو وارننگ جاری کی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments