پی ایس ڈبلیو اور پی ایچ ڈی ای سی میں تعاون کا معاہدہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) نے پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی (پی ایچ ڈی ای سی) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس شراکت داری کا مقصد پاکستان کے زرعی شعبے کو ڈیجیٹل تجارت کے نظام سے منسلک کرنا ہے ۔۔۔
اور زرعی مصنوعات برآمد کرنے والوں اور ان کی پروسیسنگ سے وابستہ کاروباروں کو جدید تجارتی طریقے اپنانے میں مدد دینا ہے ۔ ان پروگراموں میں تربیتی نشستیں، ویبینارز اور ورکشاپس شامل ہوں گی جن میں پی ایس ڈبلیو پر رجسٹریشن، نظام کے استعمال، دستاویزات کی تیاری اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments