اوگی اور گرد و نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،شہری پریشان
اوگی (نمائندہ دنیا ) اوگی اور گردونواح میں واپڈا کی جانب سے مبینہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی طویل بندش نے۔۔۔
عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ صورتحال یہ ہے کہ جیسے ہی آسمان پر بادل چھاتے ہیں، بجلی کی فراہمی معطل کر دی جاتی ہے اور بعض اوقات یہ بندش کئی کئی گھنٹوں تک جاری رہتی ہے ، جس سے پورے علاقے کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔بجلی کی مسلسل بندش کے باعث نہ صرف گھریلو صارفین پریشان ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments