راولپنڈی ،30اکتوبر تک ڈینگی کے 83کنفرم کیسز رپورٹ

راولپنڈی ،30اکتوبر تک ڈینگی کے 83کنفرم کیسز رپورٹ

58لاکھ 75ہزار گھروں اور 20لاکھ سے زائد مقامات کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کی مجموعی کارکردگی، مریضوں کی صورتحال، ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس، لاروا کی نشاندہی، ہاٹ اسپاٹس پر سرگرمیوں اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 30 اکتوبر تک راولپنڈی میں ڈینگی کے 83 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 1,586 تھی۔ رواں سال ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ مزید بتایا گیا کہ رواں سال ضلع بھر میں تقریباً 58 لاکھ 75 ہزار گھروں اور 20 لاکھ سے زائد مقامات کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کی گئی، جبکہ 2لاکھ 41ہزار سے زائد لاروا کی نشاندہی کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضائل مدثر نے کہا کہ رواں سیزن میں ڈینگی کی صورتحال کنٹرول میں ہے تاہم مہم کے آخری 20 دن انتہائی اہم ہیں، اس لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں اور کسی قسم کی غفلت نہ برتیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...