پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ،وجیہہ قمر
جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر تقریب ،تاریخی تعلقات پر خراج تحسین
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز کے زیرِ اہتمام جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 103ویں سالگرہ کے موقع پر انٹرنیشنل معارف سکولز ایچ-8 اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ترکیہ کی قومی تاریخ، ثقافتی ورثے اور پاکستان کے ساتھ دیرینہ دوستی کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر سفارتی نمائندگان، حکومتی عہدیداران، ادارے کی قیادت، طلبہ، اساتذہ، عملے کے ارکان اور والدین نے شرکت کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں مہمانِ خصوصی وجیہہ قمر وزیرِ مملکت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت،ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو، پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر، بوکت کوپ، پاکستان میں ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی سفیر، سینیٹر ثنا جمالی، ترکمانستان، انڈونیشیا، شام، فلسطین اور مصر کے معزز نمائندگان، ترک اداروں اور کمپنیوں کے نمائندگان، اور پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ہارون کوچوکالاداغلی نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وجیہہ قمر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور اس دیرینہ شراکت داری میں تعلیم کو ایک بنیادی ستون قرار دیا۔ انہوں نے تعلیمی معیار کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی و ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے میں ترک معارف فانڈیشن کے کردار کو سراہا۔ ڈااکٹر عرفان نذیر اوغلو نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے بعد سے اس کے تاریخی سفر پر روشنی ڈالی اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان باہمی احترام، مشترکہ اقدار، اہم بین الاقوامی امور پر مسلسل حمایت اور عوامی سطح پر مضبوط روابط پر مبنی دیرینہ دوستی کی تجدید کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments