وزارت مواصلات کا سالانہ ریونیو 164ارب ہو چکا، علیم خان

وزارت مواصلات کا سالانہ ریونیو 164ارب ہو چکا، علیم خان

کاروباری برادری کا بھی نمائندہ ہوں، مسائل کا حل ترجیح،فیصل آباد چیمبر میں خطاب

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) فاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزارت مواصلات کی ذمہ داریاں سنبھالتے وقت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا سالانہ ریونیو 66ارب روپے تھا جو اب بڑھ کر 164ارب روپے ہو چکا ہے۔ این ایچ اے کے ریونیو میں اس نمایاں اضافے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کیونکہ اسی آمدن سے ملک بھر میں متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ صرف باتوں اور تقریروں سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ عملی طور پر کام کرنا پڑتا ہے، حکومت کے ساتھ ساتھ میں کاروباری برادری کا بھی نمائندہ ہوں اور ان کے مسائل کا حل میری ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے گزشتہ روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیمبر آمد پر صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس عارف احسان ملک، سینئر نائب صدر میاں محمد سعید، سیکرٹری جنرل محمد ایوب، نائب صدر محمد یاسین اور سابق صدور میاں جاوید اقبال اور میاں محمد ادریس سمیت دیگر عہدیداروں نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...