پمز ،شعبہ پلاسٹک سرجری کو برن کیئر سینٹر منتقل کرنیکا فیصلہ واپس
پلاسٹک سرجری شعبہ کو فوری او پی ڈی ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری سرجیکل وارڈ 1کے 22میں سے 10بستر دوبارہ سے شعبہ پلاسٹک سرجری کو مل گئے
اسلام آباد (ایس ایم زمان ) وزیراعظم اصلاحات کمیٹی پمز کے احکامات پر شعبہ پلاسٹک سرجری کو برن کیئر سینٹر منتقل کرنیکا فیصلہ واپس کر دیا گیا،پمز ہسپتال نے ایک ماہ قبل پلاسٹک سرجری وارڈ کو برن کیئر سینٹر منتقل کر دیا تھا ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے پلاسٹک سرجری ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر او پی ڈی ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ پمز انتظامیہ کے مطابق پلاسٹک سرجری کا شعبہ اپنی موجودہ او پی ڈ ی والی جگہ پر کام کریگا اور اپنے پہلے سے منظور شدہ شیڈول کے مطابق ہی مین آپریشن تھیٹر کا استعمال جاری رکھے گا۔ ہسپتال کے سرجیکل وارڈ نمبر ایک میں اورل اینڈ میکسیلو فیشل سرجری (OMFS) ڈیپارٹمنٹ کے لیے مختص کل 22 بستروں میں سے 10 بستر دوبارہ سے پلاسٹک سرجری ڈیپارٹمنٹ کو واپس کر دئیے گئے ہیں۔
شعبہ پلاسٹک سرجری
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments