پی ٹی اے کا ٹیلی کام سروسزکا معیار جانچنے کیلئے جڑواں شہروں کا سروے

پی ٹی اے کا ٹیلی کام سروسزکا معیار جانچنے کیلئے جڑواں شہروں کا سروے

سروے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز اور وائس کالز کا تجربہ کیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ٹی اے نے صارفین کو فراہم کی جانے والی ٹیلی کام سروسز کے معیار اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی کے اہم مقامات پر کوالٹی آف ایکسپیرینس (کیو او ای) اور کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) کا جامع فیلڈ سروے کیا جس کی قیادت چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمن نے کی۔ تین خصوصی ٹیموں نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ، ٹی چوک اور اہم شاہراہوں بشمول کانسٹی ٹیوشن ایونیو، کلب روڈ، مری روڈ، راول روڈ اور پرانے ایئرپورٹ کے گردونواح کے علا قوں کا سروے کیا۔ انہوں نے مختلف مقامات پر موبائل ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز اور وائس کالز کا عملی تجربہ کیا تاکہ ٹیلی کام نیٹ ورکس کی کارکردگی اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا جا سکے ۔ ابتدائی نتائج حوصلہ افزا رہے ۔

پی ٹی اے سروے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...